the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




 اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے صدر محمود عباس کےاس  بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کرنے والوں کو "جنگوں کےسودا گر" قرار دیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کا بیان شہداء کے خون سے غداری اور مظلوم عوام کی قربانیوں کی کھلم کھلا توہین ہے۔ ایسا بیان  وہی شخص دے سکتا ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کے بجائے اسرائیل کی حمایت کرے۔ محمود عباس سے ایسے بیان کی ہرگز توقع نہیں کی جا سکتی لیکن انہوں نے اسرائیل کی حمایت اور مظلوم عوام کے خلاف بیان دے کر یہ ثابت کر دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی وہ اپنی قوم کے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے قاتلوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حماس اپنی شرائط پر جنگ بندی کرے گی اور دشمن کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے "المیادین" ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں، وہ غیر ضروری ہیں۔ ان



کا کہنا تھا کہ موجودہ حساس وقت میں ایک ایک منٹ فلسطینیوں پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ ہمیں جلد از جلد فائر بندی قبول کرنی چاہیے۔ سیز فائر کے لیے کسی قسم کی پیشگی شرائط فلسطینیوں کے قتل عام کے تسلسل کا باعث بن سکتی ہیں۔

 محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے کسی قسم کی ہمدردی کے اظہار کے بجائے صرف اتنا کہا کہ جن کے پیارے جنگ میں مارے گئے ہیں وہ صبر سے کام لیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ چھیڑنے والے چاہے وہ جس طرف بھی ہوں آگ کا کھیل کھیلتے اور جنگ کی تجارت کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کے سخت خلاف ہوں۔

محمود عباس نے اپنے انٹرویو میں یہ تو کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو انسان یا ایک قوم نہیں سمجھتا لیکن ساتھ ہی صہیونی ریاست سے مذاکرات  بحال کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ میدان جنگ سجانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہماری مساعی عالمی اداروں میں فلسطین کو تسلیم کرانے پر مرکوز ہونی چاہئین۔ صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کی اور مظالم ڈھا رہا ہے لیکن ہم اس کا جواب عالمی قانون سے دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.